فٹبال ورلڈکپ، جاپانی ٹیم اور تماشائیوں نے صفائی کی اعلی مثال قائم کردی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جاپانی ٹیم کی بیلجیئم کے ہاتھوں 3-2سے شکست کے باوجود ٹیم اور تماشائیوں نے دنیا بھر میں تحمل اور صفائی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ جاپان کی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں نے شکست کے بعد نہ صرف ڈریسنگ روم کی خود صفائی کی بلکہ شکریہ کا پلے کارڈ بھی چھوڑ کر گئے۔میچ کے بعد جاپانی شائقین نے شکست پر دیگر ممالک کے شائقین کی طرح ہنگامہ آرائی کے بجائے پورے گرانڈ کی صفائی کی اور بڑے بڑے تھیلے پکڑ کر سٹیڈیم سے کوڑا کرکٹ اٹھایا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...