جنوبی پنجاب سے منتخب 26 ہاکی کھلاڑی ڈار اکیڈمی کے خلاف نمائشی میچ کھیلیں گے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایف ایم سی اور ڈار ہاکی اکیڈمی کے اشتراک سے جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے 26 کھلاڑی دوسرے مرحلے میں 6 جولائی کو ڈار ہاکی اکیڈمی کے خلاف نمائشی میچز کھیلیں گے۔ اس موقع پر عمدہ کارکردگی دکھانے والے بچوں کو سکالر شپ کے علاوہ ڈار اکیڈمی کے ہوسٹل میں رہنے کے ساتھ ان کے بچوں کے ساتھ پریکٹس بھی کرینگے۔ ایف ایم سی منتخب ہونے والے تمام 26 کھلاڑیوں کو 10 ہزار روپے فی کس انعام کے ساتھ ان کے سفری اخراجات بھی برداشت کرئے گی۔ ڈار ہاکی اکیڈمی کے صدر اولمپیئن توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ انہیں بڑی خوشی ہے کہ جنوبی پنجاب سے ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے ایف ایم سی نے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان کھلاڑیوں جنہیں قومی سطح پر نظر انداز کیا جا رہا تھا ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے انہیں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...