لاہور (سپورٹس رپورٹر) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز ایونٹ میں آج مہم کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شروع ہونیوالے میگا ٹورنامنٹ میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر کو ( آج ) ابتدائی رائونڈ میچ میں ڈیوڈ فیرر اور مارک لوپز پر مشتمل سپینش جوڑی کا چیلنج درپیش ہو گا۔