نیمارکا فائول کرنا معمول‘بیلجیئم کوآسان نہیں لیں گے : تھیا گو سلوا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) برازیل فٹ بال ٹیم کے کپتان تھیاگو سلوا نے کہا ہے کہ نیمار جونیئر کو فائول کرنا معمول کی بات ہے ۔فارورڈ کھلاڑی کو دفاعی کھلاڑیوں کی طرف سے توجہ کی ضرورت ہو تی ہے کیونکہ اس کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ گیند کو زیادہ سے زیادہ دیر تک اپنے پاس رکھ سکتا ہے ۔ نیمار کو دفاع کرنا بہت مشکل ہوتاہے ۔ انہو ں نے آخری میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ میکسیکو کے کوچ جواین کارلوس نے کہا تھا کہ نیمار بہت زیادہ فائول کررہا ہے ۔ کپتان نے مزید کہاکہ نیمار میں بہت سی خوبیا ں ہیں ‘فائول کرنا معمول کی بات ہے ۔کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف اچھی کارکردگی کامظاہرہ کریں گے ۔ کسی ٹیم کو آسان نہیں لے رہے اور فٹ بال ورلڈ کپ میں ہر ٹیم مشکل ہوتی ہے ۔ سیمی فائنل تک رسائی کیلئے بہترین ٹیم میدان میں اتاریں گے اور جیت کیلئے جو کچھ بھی ہوسکا کریں گے ۔ برازیل کے کوچ ٹائٹ نے کہا کہ ہم فیورٹ میں شامل نہیں ہیں ۔کارکردگی کی بدولت ہی کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔فیورٹ ٹیموں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتے ۔ تمام ٹیمیں اچھا کھیل رہی ہیں‘کئی بڑی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں ۔ جب تک مقابلہ ہونہیں جاتا کوئی فیورٹ نہیں ہوتا۔ کھلاڑیوںکو میچ کے دوران ملنے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ نیمار نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ‘وہ وقت کے ساتھ ساتھ کارکردگی کو بہترین کر رہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن