فنچ کی ورلڈ ریکارڈ اننگز ، آسڑیلیا نے زمبابوے کو شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا نے سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کو 100 رنز سے شکست دیدی۔ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، کپتان ایرون فنچ نے ڈارسی شاٹ کیساتھ ٹی ٹونٹی کی سب سے بڑی 223 رنز کی شراکت قائم کی، شارٹ 46 رنز بنا کر بلیسنگ موزربانی کی گیند پر وکٹ کیپر کا کیچ بنے، ایرون فنچ نے 76 گیندوںپر 16 چوکوں اور 14 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی اننگز کھیلی، وہ ہٹ وکٹ ہو گئے، آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 229 رنز بنائے۔بڑے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے زمبابوے کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا، چامو چبھابا 18 اور سولومن مائر 28 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس کے بعد زمبابوین ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 129 رنز بنا پائی، پیٹر مور 19، کپتان ہیملٹن مساکاذا 12 جبکہ تریسائی موساکاندا اور ریان برل 10،10 رنز بنا پائے۔ اینڈریو ٹائی نے 3، ایشٹن اگار نے 2 جبکہ بلی سٹین لیک، جائے رچرڈسن، گلین میکسویل اور مارکوس سٹوئنس نے ایک ایک وکٹ اڑائی۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹی ٹونٹی میں سب سے بڑا انفرادی سکور بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ انہوں نے 172 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، اس سے قبل ٹی ٹونٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز 156 رنز ایرون فنچ کی ہی تھی جو انہوں نے 2013 میں انگلینڈ کیخلاف سکور کی تھی۔اب ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں سب سے بڑی 3 انفرادی اننگز کا اعزاز آسٹریلوی پلیئرز کے پاس آ گیا ہے، ایرون فنچ کی پہلی اور دوسری بڑی اننگز کے بعد گلین میکسویل ناقابل شکست 145 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ایرون فنچ نے ٹی ٹونٹی میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا، انہوں نے 10 چھکوں کی مدد سے 172 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، سیموئلز نے 66، محمد شہزاد نے 70 آفریدی نے 73 اور یووراج سنگھ نے 74 چھکے لگا رکھے تھے جبکہ فنچ نے 76 چھکے لگا لئے ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی تاریخ میں زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز مشترکہ طور پر کرس گیل کو مارٹن گپٹل کو حاصل ہے، دونوں نے 103چھکے لگا رکھے ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان مقابلہ آج ہو گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شرو ع ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...