مجلس عمل کوکوئی پذیرائی نہیںملے گی،پروفیسر راشد گردیزی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) پاکستان فلاح پارٹی کے نامزداوراہل سنت کی مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوںکے متفقہ امیدوار این اے60پروفسیر سید راشد گردیز ی نے کہا ہے کہ ہم کھوکھلے نعروںکے بجائے خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اپنے مفادات کیلئے اسلام کا نام استعمال کرنے والوں کو عوام مسترد کرے گی پانچ برس تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں شامل رہنے والے بتائیں کہ اسلام کے نفاذ ،عوامی مسائل کے حل کے لئے کیا اقدامات کئے مجلس عمل کی عوامی سطح پرکوئی پذیرائی نہیںملے گی فلاح پارٹی کا ایجنڈا ملک وقوم کی تعمیر وترقی کاایجنڈا ہے ان خیالات کا اظہارانھوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قبل ازیںانھوںنے دربار حضرت امام بری سرکار پرحاضری دی ا س موقع پر پی پی چھ سے امجد ارباب عباسی ، پی پی 13کے امیدوارمحمدزبیربیگ، علامہ محمد رفیق قادری بھی تھے پروفسیر سید راشد گردیز ی نے کہا کہ انتخابی مہم کے سلسلے میںڈو رٹو ڈور رابطہ کررہے ہیں ہم سہانے خواب دکھانے کے بجائے عملی اقدامات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن