گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمشن کی جانب سے جیلوں میں بند اسیران کو بذریعہ پوسٹل بیلٹ ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دے دیا گیا۔ جبکہ جیل انتظامیہ نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول کے لئے اسیران کی فہرستیں ریٹرننگ افسران کو ارسال کر دیں، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں اسیران کے ووٹ کاسٹ کروانے کی بابت محکمہ جیل خانہ جات کو ضابطہ کار سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے 197، شیخوپورہ کے 5، لاہور 4، حافظ آباد کے 9، سیالکوٹ کے 13، نارووال کے 2، گجرات کے 2، پشاور کے 2، مظفرگڑھ کے 1 اور میانوالی کے 4 اسیران نے جنرل الیکشن 2018میں ووٹ کاسٹ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔