رانا ثنا کے کالعدم تنظیموں سے رابطے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں:وسیم نقشبندی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے رہنما محمد وسیم نقشبندی نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا لعدم تنظیموں سے رابطے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ،رانا ثناء اللہ کی گرفتاری مکافات عمل ہے، سسٹم کی کمزوری ہے انہیں بہت پہلے گرفت میں آنا چاہیے تھا، ظلم کی انتہا کرنیوالے بالآخر قانون کے کٹہرے میں آ ہی گئے۔عدالتیں آزاد ہیں، جو چاہے اپنی بے گناہی ثابت کرے، نواز لیگ کی توپوں کا رخ ہمیشہ غلط سمت میں رہا، احتساب سب کا ہونا چاہئے ، کیا رانا ثناء اللہ ماڈل ٹاؤن کیس میں بھی بے گناہ ہیں؟ ، ماڈل ٹاؤن کے 14معصوم لوگوں کے قتل و سینکڑوں افراد پر پولیس گردی کے مقدمات رانا ثنا پر قائم ہیں ،محمد وسیم نقشبندی کا کہنا تھا کہ وزیر قانون بنے پر پنجاب لولیس کو ذاتی فورس کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں اس کی بھی تحققات ہونی چاہئے ، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری خوش آئند ہے اس سے اداروں میں خود اعتمادی کی فصا پیدا ہوگی ، جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا اُسے انجام بھگتنا ہوگا،رانا ثناء اللہ کے متعدد بیانانت نہ صرف آئین پاکستان کے خلاف ہے بلکہ ختم نبوت کی اہمیت کم کرنے کے بارے بھی دے چکے ہیں ،پاکستان کے امن و امان کو خراب کرنے کی منظم کوشش کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن