ایکٹنگ اور رائٹنگ کلاسز کے نئے سیشنز مکمل ہونے پرپرفارمنس شو آج ہوگا

Jul 04, 2019

لاہور(کلچرل رپورٹر)اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام نوجوان فنکاروں اور لکھاریوں کی تربیت کیلئے مختصر دورانئے کے خصوصی کورسز جاری ہیں اسی مناسبت سے اجوکا انسٹیٹیوٹ نے ایکٹنگ اور رائٹنگ کلاسز کے نئے سیشنز مکمل ہونے پر آج شام پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے آڈیٹوریم میں ایک سپیشل پرفارمنس کا اہتمام کیا ہے جس میں ایکٹنگ کلاس کے طلبا سماجی آگاہی کیلئے تیار کردہ اجوکا تھیٹرکے کلاسک کھیل '' جھلی کتھے جاوے '' کا خصوصی شو پیش کریں گے جبکہ رائٹنگ کلاس کے طلبا اپنے تحریرکردہ تین ڈراموں کے سکرپٹ کی ریڈنگ کریں گے۔ پروگرام کے چیف گیسٹ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن عامر شاہ ہیں جو اختتامی تقریب میں کورسز مکمل کرنے والے طلبا ء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کریں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایکٹنگ کلاس کے طلبا نے معروف آرٹسٹ اینڈ ٹرینر نروان ندیم کی قیادت میں اداکاری کی تربیت حاصل کی ہے جبکہ اجوکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم نے رائٹنگ کلاس کے طلبا کو ڈرامہ، مکالمہ نگاری اور اسکرپٹ رائٹنگ کے حوالے سے خصوصی کورس کروایا ہے۔

مزیدخبریں