لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستانی جونیئر ٹیم آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 اور انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپس میں شرکت کیلئے آج چین روانہ ہو گی۔ ایونٹ 4 سے 13 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں شیخ محمد مدثر اور علی حیدر ملک کی نمائندگی کریں گے۔ شبیر حسین بطور ریفری و مینجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔