ورلڈ کپ: افغانستان، ویسٹ انڈیز آج، پاکستان، بنگلہ دیش کل مد مقابل

لندن (سپورٹس رپورٹر ) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج ایک میچ کا فیصلہ ہو گا جس میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیمیں لیڈزکے مقام پر پنجہ آزما ہونگی۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہیں۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل سے قبل اپنا آخری آخری میچ کھیل رہی ہیں اور دونوں ہی ٹیمیں میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں جبکہ افغانستان کی ٹیم بغیر کسی پوائنٹ کے سب سے نیچے دسویں نمبر پر ہے پاکستان کی ٹیم بارہویں آئی سی سی عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنا نواں اور آخری میچ کل جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 2 بجکر 30 منٹ پر لندن میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم کیلئے یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری ہوگا۔ پاکستان کی بنگلہ دیش سے جیت قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔ پاکستان کی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ جولائی کو ہونے والے میچ میں ہر صورت کامیابی حاصل کرنا ہوگی ۔ پاکستان کی ٹیم آٹھ میچز کھیل کر ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میگا ایونٹ کی سیمی فائنل کی دوڑ سے پہلے ہی باہر ہوچکی ہے کیونکہ بنگلہ دیش کی ٹیم آٹھ میچ کھیل کر 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...