مہندرا سنگھ دھونی کا ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہنے کا امکان

Jul 04, 2019

لندن (سپورٹس رپورٹر )بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین مہندرا سنگھ دھونی کا ورلڈکپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا امکان ہے۔ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔دھونی نے بھارت کی جانب سے 90 ٹیسٹ، 348 ون ڈے اور98 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔سابق بھارتی کپتان نے ون ڈے انٹرنیشنل میں50.58 کی اوسط سے 10723 رنز بنائے ہیں جبکہ ٹیسٹ میں 38.09 کی اوسط سے 4876 رنز اور اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 37.60کی اوسط سے 1617 رنز اسکور کر چکے ہیں۔بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی دنیا کے واحد کپتان ہیں جنھوں نے 3آئی سی سی ٹورنامنٹس اپنی ٹیم کو جتوائے ہیں، دھونی کی کپتانی میں بھارت نے 2007 کا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، 2011 کا 50 اوورز ورلڈکپ اور 2013 کی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

مزیدخبریں