لندن (نوائے وقت نیوز) 20 سالہ پاکستانی لڑکی کی علینہ اظہر نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ حاصل کر لیا، انہیں یہ ایوارڈ سماجی خدمات کے اعتراف میں ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم نے لیڈی ڈیانا کی سالگرہ پر دیا ہے۔ علینہ اظہر سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ شریف کی نواجسی ہیں 11 سال کی عمر سے سماجی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے جس کے پلیٹ فارم سے وہ بزرگ شہریوں اور خواجہ سرائوں کی بہبودب کا کام کرتی ہیں۔ علینہ کی ان کاوشوںپر انہیں لیڈی ڈیانا ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ علینہ کے مطابق وہ ہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہے۔