لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سابق رہنما یونس انصاری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ اس موقع پر طاہر بشیر چیمہ، سمیع اللہ چودھری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق یونس انصاری کو ن لیگی ارکان اسمبلی کے جوڑ توڑ کے حوالے سے نیا ہدف مل گیا۔