بی ایل اے پر پابندی کا خیر مقدم، پاکستان کی فتح ہے: جمعہ خان مری

ماسکو (نیٹ نیوز) امریکہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ اس حوالے سے اوورسیز پاکستان بلوچ یونٹی کے سربراہ ڈاکٹر جمعہ خان مری نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان میں دہشتگردی کی علامات کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا، یہ ایک اہم قدم ہے اور بھارتی فنڈنگ پر بلوچوں کا قتل عام کرنے والوں کی دکان بند ہو چکی۔ آج دنیا نے ہمارے اس موقف کو تسلیم کر لیا جو ہم ایک عرصہ باور کراتے چلے آ رہے ہیں بلوچوں نو آج بھی آنکھیں کھول لینی چاہئیں بلوچستان سے بھارتی آلہ کاروں کا کھیل ختم ہو کا بی ایل اے پر پابندی امن پسند بلوچوں کی ہی نہیں پورے پاکستان کی فتح ہے۔ ماسکو میں پاکستانی صحافی اشتیاق ہمدانی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر جمعہ خان مری کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے بلوچ لبریشن آرمی بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیئے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...