عمران جلد افغان طالبان رہنماؤں سے ملاقات کرینگے، نعیم الحق

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان جلد طالبان رہنمائوں سے ملاقات کریںگے، جس کا مقصد افغان تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنا ہے۔ افغان حکومت نے اس سلسلے میں رضامندی کا اظہارکردیا ہے۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ بھارت کے ساتھ پاکستان کے موجودہ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نومبر میں گورونانک کے جنم دن کے موقع پر کرتار پور کا دورہ کریںگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...