اسلام آ با د (آ ئی این پی)روس اپنی فوج کے کمانڈر اِن چیف اولیک سالکیوف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔انہوں نے وزیردفاع سے بھی ملاقات کی۔ بد ھ کے روز ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روسی فورس کے کمانڈر اِن چیف اور پاک بحریہ کے سربراہ کے درمیان ملاقات کے دوران علاقائی سیکیورٹی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام سے بھی آگاہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ روس کی گراونڈ فورسز کے کمانڈر اِن چیف نے علاقائی امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔