تربت (نوائے وقت نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت بازار میں دستی بم دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تربت کے مین بازار بسم اللہ چوک پر نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک دستی بم پھینکا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سرکاری اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔