کراچی (آ ئی این پی)کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کیس کا مرکزی کردار قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں آگیا، راشد بروہی کو خلیجی ریاست میں گرفتاری کے بعد پاکستان منتقل کر دیا گیا،نجی ٹی وی کے مطابق راشد بروہی چینی قونصل خانے ہر حملے کے دوران نگرانی کرتا رہا، اس نے حملہ آوروں کو مکمل سہولیات فراہم کیں، راشد بروہی کا تعلق کالعدم بی ایل اے سے ہے، حملے سے قبل راشد بروہی کو 9 لاکھ روپے فراہم کئے گئے، حملے کے بعد راشد بروہی بیرون ملک فرار ہو گیا، راشد بروہی سے اہم معلومات حاصل کی گئی ہیں۔