رینالہ خورد: تین صدیاں دیکھنے والے بزرگ محمد امین 119 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے

رینا لہ خورد (نمائندہ خصوصی) تین صدیاں دیکھنے والا بزرگ خالق حقیقی سے جا ملا۔ محمد امین محکمہ ٹیلی فون سے ریٹائرڈ اور آخری دم تک اپنے بیٹوں کے ساتھ زمیندارہ میں ہاتھ بٹاتے رہے۔ سوگواران میں سو کے لگ بھگ نواسے نواسیاں اور پوتے پوتیاں چھوڑی ہیں۔ نواحی گاؤں پانچ ون آر کے رہائشی محمد علی کے نانا محمد امین 119 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملے۔
مرحوم پانچ وقت کی نماز باجماعت مسجد میں خود جا کر ادا کرتے تھے۔ انہیں ان کے آبائی گاؤں 570 آئی بی ضلع وہاڑی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن