رانا ثناء اللہ کو جہاں رکھا گیا وہاں پنکھا نہیں، سامان واپس بھجوا دیا گیا: اہلخانہ

لاہور (صباح نیوز) رانا ثناء اللہ خان کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کیساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ میری کچھ لوگوں سے بات ہوئی ہے جن کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی ڈیڑھ بجے بتایا گیا کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کارروائی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے کلمہ پڑھ کر کہاکہ ہم رانا صاحب کیساتھ ہیں ہمیں نہیں پتا کہ رانا صاحب کیساتھ کیوں زیادتی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ مسز رانا ثناء اللہ نے کہاکہ رانا ثناء اللہ نے ان لوگوں سے کہا کہ مجھ پر کونسا کیس بنایا جا رہا ہے مجھے بتادو۔ انہیں دفتر لیجانے کے بعد بتایا گیا کہ ان سے کیا برآمد ہوا ہے۔ مسز رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مجھ سے کہا گیا کہ اپنے ملازمین سے پوچھوں کہیں ان میں سے کسی نے تو کوئی چیز گاڑی نہیں رکھ دی جس پر میں نے کہا کہ میں آپ سے کیوں نہ پوچھوں۔ میں نے ان سے کہا کہ چیک کر لیں کہیں ریما یا میرا نہ ہوں۔ رانا ثناء اللہ کے داماد شہریار نے کہا کہ ہمیں کہا گیا تھا کہ رانا ثناء اللہ کا ریمانڈ نہیں لیا جائے گا اور آپ لوگ ان سے کل مل سکیں گے۔ ہم نے رانا ثناء اللہ کے لئے جو سامان بھجوایا تھا وہ ہمیں واپس کر دیا گیا ہے۔ جب ہم نے پوچھا کہ سامان واپس کیوں کیا گیا ہے تو بتایا گیا کہ اوپر سے دبائو ہے۔ رانا ثناء اللہ دل اور شوگر کے مریض ہیں وہ کرسی کے بغیر بیٹھ بھی نہیں سکتے۔ کہا گیا تھا کہ انہیں بی کلاس میں رکھا گیا ہے جو غلط ہے۔ رانا ثناء اللہ کو جہاں رکھا گیا ہے وہاں پنکھا یا بجلی بھی نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...