لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی کو عارضہ قلب کے باعث انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے اور سٹنٹ ڈالے گئے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ، چودھری منظور، سید عمر شریف بخاری، عارف خان، اصغر عباس، شکیل احمد سمیت دیگر مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں نے انکے ہمراہ ملاقات کی۔