پاکستان اسٹاک ایکس چینج : جمعرات کواتارچڑھائو کے بعدکاروبار حصص میں مندی 

Jul 04, 2019 | 23:03

ویب ڈیسک

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تین روزتک جاری رہنے والی کاروباری تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعدکاروبار حصص مندی کی لپیٹ میں آگیا اورکے ایس ای100انڈیکس 34800، 34700 اور 34600 کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،75.78فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی اورکاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت14.23فیصدکم رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں55ارب9کروڑ روپے سے زائدکا خسارہ ہوا۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،فوڈزاور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا.ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای100انڈیکس35269پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی  جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اوردوران ٹریڈنگ ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34467پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی  جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 34500کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس325.93پوائنٹس کمی سے35570.62پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس172.24پوائنٹس کمی سے16338.82 پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس928.98پوائنٹس کمی سے55122.07پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 199.60 پوائنٹس کمی سے25216.21پوائنٹس پربندہوا ۔ جمعرات کو مجموعی طور پر318کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 61 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں