اسلام آباد (اے پی پی) سی پیک پاکستان کے برآمدی شعبے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق برآمدات میں اضا فہ سے حکومت کے برآمدی اہداف پورے ہوں گے۔ سی پیک کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبے کو وسعت دے کربرآمدات کو 18 فیصد تک بڑھایا جا رہا ہے جس سے حکومت کو مجموعی داخلی پیداوار میں 6.5 فیصد تک اضافہ ہونے کے قوی امکانات ہیں۔اسی طرح سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں سماجی فلاح و بہبود کے شعبے پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔