ٹھیکہ نہ دینے پرعدالت عالیہ کامحکمہ لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب

Jul 04, 2020

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد امیر بھٹی نے محکمہ لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کرلیا کنٹریکٹر ملک عابد حسین کے وکلاء رزاق اے مرزا ایڈووکیٹ اور محمد حسنین مرزا ایڈووکیٹ نے رٹ پٹیشن کی پیروی کرتے ہوئے موقف پیش کیا کہ سائل نے تلہ گنگ میں اشتہار آنے پر کنسٹرکشن کیلئے اپنا ٹینڈر جمع کرایا جس کے ساتھ کال ڈیپازٹ بھی دیا لیکن کوئی وجہ بتائے بغیر ٹھیکہ نہ دیا گیا جبکہ پیپرا رولز کے تحت ٹینڈرز سب کے سامنے کھلنے چاہئیں اور بولی لگے اگر کوئی بولی میں رہ جائے تو اس کی وجہ بھی بتانا لازمی ہے جبکہ اس معاملے میں ساری شرائط نظر انداز کی گئی ہیں عدالت عالیہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کو طلب کرلیا۔

مزیدخبریں