لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے کے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرونا کی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ریلوے نے بزرگ شہریوں، صحافیوں اور طلبہ کے لیے سفری رعایت ختم کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت ریلوے نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظرعوام کی سہولت کے لیے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اجازت لے کر142ٹرینوں میں سے اپ اینڈ ڈائون کی 30 ٹرینیں60فیصد ایکوپینسی سے بحال کی گئیں۔ 10 مزیداپ اینڈ ٹرینوں کا اضافہ کیاگیا۔ ترجمان کا کہنا تھا جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی ٹرینیں سسٹم پر بحال ہوجائیں گی ہرقسم کی سفری رعایتی ٹکٹ ویسے ہی دی جائیں گی جیسے پہلے پاکستان ریلوے دے رہا تھا لہٰذا یہ کہنا کہ پاکستان ریلوے نے ہر قسم کی سفری رعایت بند کردی ہے یہ سراسر حقائق کے منافی ہے۔
بزرگوں، صحافیوں، طلبہ کیلئے سفری رعایت ختم نہیں کی، ترجمان ریلوے
Jul 04, 2020