عمران کا کوئی متبادل نہیں‘ گورنر‘ انجنیئرنگ یونیورسٹی دیوالیہ ہونے کا نوٹس لے لیا

لاہور (اے پی پی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پارٹی میں وزیر اعظم عمران خان کا کبھی کوئی متبادل نہیں ہوسکتا، تحر یک انصاف کے لیڈر اور وزیر اعظم صرف عمران خان ہی ہیں ، وہ جمعہ کے روز گور نر ہائوس میں تحر یک انصاف کے ایم این اے صداقت عباسی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے، گور نر پنجاب نے کہا کہ تحر یک انصاف چٹان جیسی مضبوطی سے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہے، 2023ء تک عمران خان وزیر اعظم اور تحر یک انصاف کی حکومت رہے گی گورنر نے کہا کہ ملک میں کر پشن کے خاتمے کے حوالے سے بھی بلاتقر یق اور شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں ، ہم ادارے مضبوط اور سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں، کر پشن کرنیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو وہ احتساب سے بچ نہیں سکیں گے ، پنجاب نے کہا کہ اتحادی جماعتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں ۔مزید برآںگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی معاملات پر سمریوں کی منظوری دیدی، اس سلسلہ میںپروفیسر ڈاکٹر رضوان حمید کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ممبر سنڈیکیٹ تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح پروفیسر ڈاکٹر فیاض الحسن کو ممبر سنڈیکیٹ اریڈ یونیورسٹی راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے دریں اثناء گورنر پنجاب چودھری سرور نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے دیوالیہ ہونے کے معاملے کا نوٹس لے لیا گورنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے انجینئرنگ یونیورسٹی کے سٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے حکومت کے ذمہ یونیورسٹی کے واجبات جلد ادا کئے جائیں گے گورنر پنجاب نے چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ۔

ای پیپر دی نیشن