لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کے ضلعی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا نوٹس لے لیا، لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام ججوں کو انتظامی افسروں کو دیئے اختیارات کے معاملے پر میٹنگز کرنے سے روک دیا۔ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج لاہور سمیت پنجاب کے تمام ججوں کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ مجاز اتھارٹی نے پنجاب حکومت کے ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینے کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے انتظامی افسروں کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے سے قبل لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت نہیں کی۔پنجاب حکومت کا لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کے بغیر انتظامی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات دینا ضابطہ فوجداری کی دفعہ 14 اور 37 کیخلاف ورزی ہے۔پنجاب کی ماتحت عدلیہ کا کوئی بھی جج انتظامی افسروں کو درجہ اول کے اختیارات تفویض ہونے سے متعلق کسی میٹنگ میں شرکت نہ کرے۔
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کے ضلعی افسروں کو درجہ اؤل کے اختیارات دینے کا نوٹس
Jul 04, 2020