100 وینٹی لیٹرز کی فراہمی، ٹرمپ نے عمران خان سے کیا وعدہ پورا کردیا

Jul 04, 2020

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگومیں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کرونا سے نمٹنے کیلئے امریکہ اب تک پاکستان کو27 ملین ڈالرامداد فراہم کرچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کر دیئے ، 100وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم سے گفتگو میں وینٹی لیٹرزکی فراہمی کا وعدہ کیا تھا، کروناسے نمٹنے کیلئے امریکہ اب تک پاکستان کو27ملین ڈالرامداد فراہم کرچکا ہے۔امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیل مئیر نے وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے ممبرآپریشنزبریگیڈیئر وسیم الدین کے حوالے کیے۔ اس موقع پر امریکی ڈپٹی قونصل جنرل جان جوزف ہیل مئیر نے کہا کہ وینٹی لیٹرزامریکی صدرنے کرونا کے خلاف مددکیلئے فراہم کیے، امریکہ کرونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔جان جوزف ہیل مئیر کا کہنا تھا کہ 100 وینٹی لیٹرز کی مالیت 3 ملین ڈالرہے، عطیہ ٹرمپ کی وزیر اعظم عمران خان سے وعدے کی تکمیل ہے۔

مزیدخبریں