لیگی اور پی پی ارکان کی بزدار سے ملاقات اپوزیشن کیلئے نوشتہ دیوار: فیاض چوہان

لاہور (پ ر) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کو اپوزیشن کے لیے نوشتہ دیوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وقت ''حکومت جانے والی ہے'' کا پہاڑا پڑھنے والی اپوزیشن اپنی صفوں کی طرف نظر دوڑائے تو ان پر کپکپی طاری ہو جائے گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ یہ فلور کراسنگ نہیں ہے قانون تب حرکت میں آتا ہے جب اپوزیشن ارکان صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب اور فنانس بل پر اپنی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی جدید سائنسی بنیادوں پر استوار کرپشن نے ان کے اپنے ارکان کو متنفر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر اپنی رہی سہی عزت اور سیاست بچانا چاہتی ہے تو حکومت پر تنقید میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی صفوں میں نظر دوڑائے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو اشیاء ضروریہ پر ریلیف پہنچانے کا عمل جاری ہے۔ مارکیٹ میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے سے کم ہو کر 850 روپے پر دستیاب ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...