سونا 200 روپے تولہ مہنگا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40 پیسے سستا

لاہور ( نیٹ نیوز) ملک بھر میں رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز ایک مرتبہ پھر ڈالر سستا ہو گیا، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 67 پیسے کم ہوئی۔ پانچ روز کے دوران ایک روپیہ 97 پیسے سستا ہو گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 67 پیسے سستا ہو کر 66.21 روپے کا ہو گی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے کم ہو کر 167 روپے ہو گئی اس کے علاوہ سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے اضافہ سے ایک لاکھ 4000 روپے ہو گئی 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے اضافے سے 89950 روپے ہو گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر ایک ڈالر اضافے سے 1775 ڈالر فی اونس ہے ۔

ای پیپر دی نیشن