کراچی (نیوز رپورٹر) بانیان پاکستان کی نمائندہ و سماجی حقوق کی علمبردار تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و ہیومن رائٹس ایکٹیویٹر محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے کیمپوں میں رہنے والے محصورین پاکستان کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرنے والوں کو محصورین پاکستان کی واپسی کے مطالبے سے دستبردار ہونے پر شرم آنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایس سی کے رہنماؤں کے اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے ریحان احمد خان، سلیم چندریگر، دلشاد علی انصاری و دیگر نے خطاب کیا اسلم خان فاروقی نے کہا کہ مہاجر نام پر سیاست کرنے والی ملک کی بڑی سیاسی جماعت نے بانیان پاکستان کی اولاد وںکو جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا کسی اور نے نہیں نقصان پہنچایا ہے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے محصورین پاکستان کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ محصورین پاکستانی عظیم محب وطن پاکستانی ہیں۔
محصورین پاکستان کی واپسی سے دستبردار ی شرمناک ہے ۔اسلم فاروقی
Jul 04, 2020