ملتان ( سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے رکن ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ کلرک سطح کے افسران بٹھا کر خطہ کے باسیوں کی محرومیوں کا مذاق اڑایا گیا حکمران جھوٹ اور دغا بازی میں نمبر ون پر آچکے ہیں ان کا زیادہ دیر تک اقتدار سے چپکے رہنا ملک وقوم کے مفاد میں نہیں جمہوری قوتوں کو متحد ہونا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 4جولائی یوم سیاہ کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔