2 ڈاکو گرفتار‘ لاکھوں روپے‘ زیورات برآمد

Jul 04, 2020

واربرٹن (نامہ نگار) پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ واربرٹن مجاہد عباس ملہی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کی، ملزمان نے چند ماہ قبل سٹی واربرٹن میںایک گھر میں ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کے قبضہ سے دوران واردات لوٹی گئی نقدی 3 لاکھ 18 ہزار روپے اور طلائی زیورات ‘ اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔

مزیدخبریں