پی ٹی آئی میں حکومت چلا نے کی صلاحیت نہیں : آغا علی حیدر

Jul 04, 2020

سید والا (نا مہ نگار )موجو دہ حکومت ملکی تا ریخ کی نا کا م ترین حکومت ہے ۔دن بدن ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہو تا جا رہا ہے ہر رو ز ایک نیا بحران جنم لیتا ہے۔ عوام کو رو ٹی رو ز گار اور کا ر و بار کے لالے پڑے ہو ئے ہیں ۔جبکہ حکومت عوام کے منہ سے نوالہ چھیننے والی پا لیسیوں پر گامزن ہے ۔یہ با ت مسلم لیگ( ن )کے مرکز ی رہنما و ایم پی اے آغا علی حیدر خا ں نے میڈ یا نمائندگا ن سے گفتگو کر تے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈراموں ، تماشوں اور جھو ٹے بیانات سے تبدیلی نہیں تبا ہی آ سکتی ہے۔ 2 سال میں ثا بت ہو گیا کہ پی ٹی آئی حکومت چلا نے کی قا بلیت او ر صلاحیت نہیں رکھتی ۔

مزیدخبریں