قصور(نمائندہ نوائے وقت )ریلوے پھاٹک رسول پور کے قریب تین موٹرسائیکل سوار وں کی فائرنگ سے نوجوان قتل۔شہباز روڈ قصور کا پینتتس چھتیس سالہ موڑسائیکل سوار شعبان آرہا تھا کہ جب وہ قصور بائی پاس رسولپورریلوے پھاٹک کے قریب پہنچاتو تین نا معلوم موٹرسائیکل سواروں نے اسے روکا اور فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ صدر قصور نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے قبضہ میں لیکر ڈسٹر کٹ ہسپتال قصور منتقل کرکے مقتول کے بھائی عثمان کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔