لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ والے مزید چھ کھلاڑی ووسٹر میں قومی سکواڈ کا حصہ بن گئے ۔ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان اور محمد حسنین شامل ہیں۔کھلاڑی جمعہ کی صبح لاہور سے مانچسٹر کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔کھلاڑیوں کی انگلینڈ پہنچنے کے بعد کروناٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے بعد پریکٹس کی اجازت ملے گی۔