نیویارک(آئی این پی)امریکا کی بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی کوچ پیٹرک موراتوگلو نے کہا ہے کہ سرینا ولیمز گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ نیویارک میں ہی کھیلنا پسند کریں گی۔ پیٹرک موراتوگلو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ38 سالہ ولیمز کو گزشتہ سال 2019 میں پٹھوں کی انجری ہوئی تھی لیکن وہ اس کے باوجود نیویارک میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 کا گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس 31اگست کو سخت پابندیوں کے ساتھ شروع ہونا ہے۔