مکری: ضلع بدین تحصیل ٹنڈوباگوجھڈوبائی پاس سے ملحقہ گوٹھ محمد عثمان کچھ میں گوٹھ قدیم علاقہ ہے تین ماہ پہلے وزیراعظم ہاؤس پورٹل سٹیزن پاکستان کو درخواستیں ارسال کیں پھر اوگرہ کودرخواستیں دی ۔ سابق وفاقی وزیر پٹرولیم و گیس غلام سرور خان کی خدمت میں بھی درخواست ارسال کی تھی اسی دوران محکمہ سوئی گیس کمپنی ضلع بدین سے کچھ آفیسر آئے اور ماسٹر غلام قادر اوربابو بھائی سے رابطے کیا کہ آپ کے گوٹھ میں سوئی گیس کا سروے کرنا ہے اور بتایا کہ گوٹھ میں سوئی گیس پائپ لائنیں بچھانے کیلئے اتنی لاگت رقم درکار ہوگی؟ جناب جب سوئی گیس ادارے کے آفیسر ز نے سروے کیا اور چلے گئے اس کیبعد ابھی تک کچھ پتہ نہیں ۔ وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے اپیل ہے کہ محمد عثمان گوٹھ میں غریب لوگوں کو سوئی گیس جیسی نعمت کی فراہمی کی جائے ۔ غریب لوگ آپ کی نظر کرم کے منتظر ہیں( محمد اقبال خان سلیمانی )
وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے اپیل
Jul 04, 2020