عوام اپنے موقف کو جرات کیساتھ پیش کرنیوالے قومی رہنما سے محروم ہو گئی
دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) جماعت اسلامی کے رہنما و سابق وائس چیرمین یونین کونسل دولتالہ ٹو مرزا الحاج منیر احمد جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد کراچی سے واپس پہنچ گئے ہیں ، دولتالہ واپس آمد پر مختلف وفود سے بات چیت کے دوران مرزا منیر احمد کا کہنا تھا کہ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن پوری امت کا سرمایہ تھے انہوں نے کبھی بھی حق کو مصحلت کے پردوں سے نہیں ڈھانپا سید منور حسن نے اتحاد امت اقامت دین اور دفاع پاکستان کے محاز پر شمشیر بے نیام کا کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ایک علمی فکری ، اور جرات مند رہنما تھے پاکستانی قوم ایک مخلص قائد سے محروم ہو گئی ، عوام ایک دیانتدار اور اپنے موقف کو جرات کے کے ساتھ پیش کرنے والے قومی رہنما سے محروم ہو گئی پاکستان کی سیاست میں بھی شرافت دیانت کے ایک باب بند ہو گیا۔
سید منور حسن پوری امت کا سرمایہ تھے : مرزا الحاج منیر احمد
Jul 04, 2020