اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ممتاز شاعر، محقق، کالم نگار، مجلہ ادب لطیف کے مدیر ناصر زیدی انتقال کرگئے۔ ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ نہ صرف اچھے شاعر، ادیب اور کالم نگار تھے بلکہ قائد اعظم کے حوالے سے ان کی کتاب ’’وہ رہبر ہمارے‘‘ اور علامہ اقبال پہ ’’بیاد شاعر مشرق‘‘ کے علاوہ ڈیڑھ درجن کے قریب ان کی تصنیفات انہیں اہل علم ودانش کی صف میں لاکھڑا کرتی ہیں۔ وہ کئی مجلوں کے مدیر بھی رہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔