کرونا: سندھ کی صورتحال بہتر نہیں: اسد عمر، صوبہ میں 46 ہزار 824 شفایاب، تناسب 46 فیصد: بلاول

لاہور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار خصوصی) بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ میں کرونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ پی ٹی آئی کی ناکامی کی وجہ سے سندھ کو 229 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ معیشت کی سست رفتاری کے باوجود ریونیو میں 5 فیصد اضافہ ہوا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایف بی آر کی ناکامی کی وجہ سے پنجاب کو 483 ارب روپوں کا نقصان ہوا۔ ریونیو بورڈ نے اس سال 105 ارب روپے سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔ انہوں نے کہا سندھ میں 46 ہزار 824 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دی، ملک کے ایک لاکھ صحت یاب مریضوں میں سندھ کا تناسب 46 فیصد ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں کرونا کی صورتحال بہتر نہیں، سمارٹ لاک ڈاؤن سے مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی، ایس او پیز پر عمل درآمد سے وبا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہا ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق ہر ہفتے جائزہ لیا جاتا ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے صوبوں نے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کیں، صوبوں کو 20 ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کر کے بتایا تھا۔ انہوں نے کہا ایسے ممالک بھی ہیں جہاں وبا میں کمی کے بعد دوبارہ اضافہ ہوا، امریکا میں وبا کم ہونے کے بعد دوبارہ تیزی سے پھیلی، بے احتیاطی برتی گئی تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا وینٹی لیٹر پر جون کے وسط کی نسبت مریض کم ہیں آپ نے عملدرآمد بہتر بنایا جس سے وبا کا پھیلاؤ کم ہوا ایس او پیز پر عمل درآمد سے کرونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔ حفاظتی تدابیر اپنائی تو جولائی کے آخر تک تعداد 4 لاکھ سے بھی کم ہو گی۔ صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اللہ کرے ملک میں حالات ویسے ہی ہوں جیسے اسد عمر بتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو کراچی پر تشویش ہے اچھی بات ہے لیکن ہمیں ملک بھر پر تشویش ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کرونا ٹیسٹ کی شرح سندھ میں پنجاب سے دوگنا زیادہ ہے۔ اس لئے کیسز بھی زیادہ سامنے آ رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...