پی آئی اے میں سزا‘ جزا کا عمل شروع جعلی ڈگری والے 25ملازمین معطل

کراچی (این این آئی، آئی این پی)پی آئی اے میں جعلی ڈگری والے 25 ملازمین معطل کر دیئے گئے ۔قومی ائیرلائن پی آئی اے نے سزا اور جزا کا عمل شروع کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی۔پی آئی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جون کے مہینے میں 52 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی جن میں سے جعلی ڈگریوں پر 25 ملازمین کو معطل کیا گیا۔مراسلے کے مطابق مسلسل غیر حاضری پر 21 اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ملازم کو معطل کیا گیا۔مراسلے میں بتایا گیا کہ آفیشل انفارمیشن کو سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر بھی 2 ملازمین کو معطل کیا گیا ہے جبکہ قابل اطلاق رولز کی خلاف ورزی پر 2 ملازمین کو تنزلی اور دوران ڈیوٹی کام سے غائب ہونے پر ایک ملازم کو معطلی کی سزادی گئی۔مراسلے کے مطابق اچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...