سی ڈی اے نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر رکوادی

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کی انتظامیہ نے سیکٹر ایچ نائن میں ہندوئوں کو الاٹ کی گئی اراضی پر مندر کی تعمیرات کو رکوا دیا ہے۔ ترجمان سی ڈی اے کے مطابق مندر اور شمشان گھاٹ کی تعمیر سی ڈی اے سے بلڈنگ پلان کی منظوری حاصل کیے بغیر شروع کی گئی تھی۔ جمعہ کو سی ڈی اے کے شعبہ بی سی ایس نے مندر کی سائیٹ کو دورہ کیا اور مندر کی انتظامیہ کو کام کرنے سے روکتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں اس مندر کی تعمیر کے لئے سی ڈی اے سے قبضہ حاصل کیا گیا نہ ہی بلڈنگ پلان تاحال منظور کیا گیا۔ لہذا مندر پر جاری تعمیرات کو فوری طور پر روک کر مطلوبہ منظوری حاصل کی جائے۔ جبکہ کام رکوانے کی وجوہات کے بارے ترجمان کا کہنا ہے کہ نقشہ کی منظوری اور سروے رپورٹ کے بعد تعمیراتی کام کیا جاسکتا ہے۔ تاہم دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے کے ارباب اختیار کو ہندو مندر کی تعمیر کے حوالے سے مختلف جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت میں 2011 میں الاٹمنٹ کی درخواست کی منظوری سی ڈی اے بورڈ نے مسلم لیگ ن کے دور میں سال 2017 میں دی تھی۔ تاہم اسکی سرکاری خزانے سے تعمیر بنا نقشہ جات کی منظوری کے پی ٹی آئی کے دور میں شروع کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...