یورپی یونین کیلئے پی آئی اے پروازوں کی معطلی کا اطلاق ہو گیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج سے ہوگا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے یورپی ممالک کی پروازوں کے لیے پی آئی اے کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ آج رات سے پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا جائے گا لہٰذا جن مسافروں کی بکنگ ہے وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروالیں یا ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ جعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے، یورپین یونین نے حکومت پاکستان سے پائلٹس کی لسٹ طلب کی ہے۔ ترجمان قومی ائیرلائن نے مزید کہا کہ یورپین فضائی سیفٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور خدشات دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، حکومتی اور انتظامیہ کے اقدامات کے باعث معطلی جلد ختم ہونے کی امید ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...