چین میں دیوہیکل پانڈوں کے تحفظ کیلئے عدالت قائم

چھینگ دو(شِنہوا)جنوب مغربی چین میں حکام نے دیوہیکل پانڈوں کے تحفظ کیلئے ایک خصوصی عدالت قائم کی ہے۔صوبہ سیچھوان کے وولونگ قومی فطری ریزرو میں جمعہ کے روز ملک کی پہلی دیوہیکل پانڈا نیشنل پارک عدالت کی نقاب کشائی کی گئی۔سیچھوان کی صوبائی ہائیر پیپلز کورٹ کے سربراہ وانگ شو جیانگ نے کہا کہ عدالت معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل ، ماحولیاتی ماحول اور سیاحت کی ترقی کے لئے موزوں عدالتی سروس سسٹم کی تعمیر کے لئے کوششوں کا حصہ ہیوانگ نے کہا کہ یہ عدالت دیوہیکل پانڈوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ماحولیاتی جرائم کو کم کرنے میں مدد کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن