جنوبی کوریا کے صدر نے مشیر قومی سلامتی ،خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے لئے نئی نامزدگیاں کردیں

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے صدر من جے-اِن نے قومی سلامتی کے مشیر ، ریاستی خفیہ ایجنسی کے سربراہ اور وزیربرائے اتحاد کے عہدوں پر نئی تقرریاں کی ہیں۔صدارتی بلیو ہاوس کے مطابق قومی انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس)کے سربراہ سوہ ہون کو چنگ یوئی- یونگ کی جگہ صدر من کا قومی سلامتی کا اعلی مشیر مقرر کیاگیا ہے۔عوامی روزگار ومعاش کے لئے پارٹی کے سابق قانون ساز پارک جائی- وون جو سابق صدر کم دائی-جنگ کے چیف آف سٹاف بھی رہ چکے ہیں کو سوہ کی جگہ قومی انٹیلی جنس سروس کا نیا سربراہ نامزد کیا گیا ہے۔حکمراں ڈیموکریٹک پارٹی کے چار مرتبہ رکن قانون ساز کار لی ان-ینگ کو ملک کے اعلی ترین پالیسی ساز بین الکوریائی امور کا انچارج،وزیر برائے اتحاد نامزد کیاگیا ہے۔سبکدوش ہونے والے قومی سلامتی کے مشیر چنگ اور صدر من کے سابق چیف آف اسٹاف ، ام جونگ- سیوک کو سفارتی اور سکیورٹی امور کے لئے خصوصی صدارتی مشیر نامزد کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن