میکسیکو سٹی (نوائے وقت رپورٹ) کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فیس ماسک‘ دستانے‘ سینیٹائزرز اور حفاظتی لباس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ان کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور وائرس سے بچنے کیلئے میکسیکن کمپنی نے ایک ڈرون سروس متعارف کرائی ہے جو ہسپتالوں میں طبی سامان کی ترسیل کو یقینی بنا رہی ہے۔ اس سروس کے ذریعے ہسپتالوں میں ماسک‘ گلوز‘ سینیٹائزرز اور حفاظتی لباس کو ڈرون کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے۔
فیس ماسک‘ دستانے اور حفاظتی لباس کی ’’ڈرون سروس‘‘ کے ذریعے ترسیل
Jul 04, 2020