وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہروں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت انفراسٹرکچر کے نئے منصوبے مکمل کئے جائیں گے،نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایاجائے۔ پی پی پی پراجیکٹس کے لئے انٹرنیشنل بڈنگ پر جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے بورڈ کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں نجی شعبے کے اشتراک سے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا جبکہ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارنٹر اتھارٹی کے انتظامی او رمالی قوانین کی منظوری اور پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دس میگا پراجیکٹ اناسی ارب روپے سے مکمل ہوں گے۔ راولپنڈی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ کی فیزبیلٹی کے لئے کام کو تیزی سے آگے بڑھایاجائے گا۔ باسٹھ کلو میٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ اکسٹھ ارب روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ میں مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کے لئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بیس پائلٹ زون میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پراجیکٹ سوا سات ارب روپے سے مکمل ہوگا۔ لاہور میں بیالیس وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے قائم ہوں گے۔ لاہور میں زیرو ویسٹ میٹریل ریکوری پراجیکٹ ایک ارب چولیس کروڑ روپے کی لاگت سے بنے گا۔اس کے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول فردوس مارکیٹ لاہور انڈر پاس منصوبے کا اچانک دورہ کرکے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے کو مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے فائدہ اٹھائیں گے۔ عثمان بزدار
Jul 04, 2020 | 16:07