کراچی(کامرس رپورٹر)مالی سال 2020-21 کے دوران تجارتی خسارہ میں 34فیصد اضافہ کے ساتھ 31 ارب ڈالر رہا۔پاکستان شماریات بیورو نے مالی سال 2020-21 کے لیے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے گئے ہیں۔ جن کے مطابق مالی سال 2020-21 کے دوران تجارتی خسارہ 31.05ارب ڈالر ریکار ڈ کیا گیا ، اس سے مالی سال 2019-20 میں تجارتی خسارہ 23.15ارب ڈالر ریکار ڈ کیا گیا تھا۔ ملکی درآمدات بڑھنے سے تجارتی خسارے میں 34.10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ملکی برآمدات 18.11فیصد اضافے سے 25.26ارب ڈالر رہیں، جبکہ مالی سال 2019- 20 میں ملکی برآمدات 21.39ارب ڈالر تھیں۔ ملکی درآمدات 26.42فیصد اضافے سے 56.32ارب ڈالر رہیں جبکہ مالی سال 2019-20 میں ملکی درآمدات 44.53ارب ڈالر تھیں۔
کرمالی سال 2020-21: تجارتی خسارہ میں 34فیصد اضافہ
Jul 04, 2021